کویت میں پارلیمنٹ تیسری بار تحلیل
- 17, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ تیسری بار تحلیل کر دی گئی، امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ میڈیا میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ کو توہین آمیز اور نامناسب زبان استعمال کرنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے پر تحلیل کر دیا گیا ہے۔
کویت میں ارکان اسمبلی نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے اور کابینہ اور ارکان اسمبلی کے درمیان مذاکرات بھی نہ ہوسکے۔
تبصرے