ٹوتھ برش کتنے دنوں میں تبدیل کرنا چاہیے؟ حیران کن انکشاف
- 17, فروری , 2024
نیوزٹوڈے:دانت کسی بھی انسان کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دانتوں کی خوبصورتی آپ کی مسکراہٹ کو نکھار دیتی ہے۔ دانتوں کی صفائی کا سب سے اہم حصہ دانتوں کا برش ہے اور اس کے بارے میں کچھ حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
جب ٹوتھ برش پرانا ہو جاتا ہے تو اس کے ریشے الگ اور خراب ہونے لگتے ہیں جو آپ کے دانتوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹوتھ برش کو کتنی بار تبدیل کرنا چاہیے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ برش کو تین سے چار ماہ میں تبدیل کرنا چاہیے۔ امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن دن میں دو بار 1 منٹ تک برش کرنے کی سفارش کرتی ہے۔ اس طرح، ہر 12 سے 16 ہفتوں میں برش ختم ہونے لگتا ہے، اس لیے اسے سال میں تقریباً چار بار تبدیل کرنا چاہیے۔
تبصرے