رمضان میں مسجداقصیٰ کیلیے اسرائیل کی نئی پابندیاں
- 19, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: نیتن یاہو نے رمضان مبارک کے دوران مسجد الاقصی میں جانے کے حوالے سے نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی چینل 13 کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نے رمضان مبارک کے مہینے مسجد اقصی مں فلسطینیوں کی تعداد کو محدود کرنے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے سات اکتوبر سے ہی، فلسطینیوں کو جمعہ کی نماز کے لیے اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام میں داخل ہونے سے روک دیا ہے، جس سے بہت سے لوگ سڑکوں پر نماز پڑھنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ برس اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اندر فلسطینیوں پر حملے کیے تھے۔
تبصرے