سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے:  کاروبار کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر برقرار رہی۔

 دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے ہوگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 2042 ڈالر تک پہنچ گیا۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+