کشمیری مارخور کو مارنے کے لیے 349 ملین روپے ادا

مارخور

نیوزٹوڈے:  امریکن ٹرافی ہنٹر نے ایک کشمیری مارخور – پاکستان کے قومی جانور کو مارنے کے لیے 125,000 ڈالر (349 ملین روپے) ادا کیے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار نے بتایا کہ 18 فروری 2024 کو رابرٹ مائلز ہال نے اس سیزن کی تیسری ٹرافی ہنٹنگ کے دوران گہیرات گولن کمیونٹی گیم ریزرو کے قریب مارخور کا شکار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شکار کیے گئے جانور کی عمر آٹھ سال تھی اور اس کے سینگ کا سائز 38 انچ کے قریب ریکارڈ کیا گیا تھا۔

2024 کے سیزن کا آغاز گزشتہ سال دسمبر میں زیریں چترال میں 9.5 سالہ مارخور کے شکار سے ہوا۔ مقامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے شکار کی مہم کی نگرانی کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔

مارخور کے شکار کے لیے سالانہ دو ہنٹنگ ٹرافی لائسنس جاری کیے جاتے ہیں اور کل لاگت کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی میں تقسیم کیا جاتا ہے اور 20 فیصد قومی کٹی میں جمع کیا جاتا ہے۔ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت صرف بوڑھے اور مرد مارخوروں کو گولی ماری جاتی ہے۔ ایسے جانوروں کی شناخت ان کے سینگوں، چال اور جسمانی ساخت سے کی جا سکتی ہے۔ اس پروگرام کو اب پاکستان میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔

مارخور کو مقامی اور بین الاقوامی قوانین جیسے خطرے سے دوچار نسلوں میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (Cites) کے ذریعے تحفظ حاصل ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+