بحیرہ احمر یورپی یونین کا حوثیوں کے خلاف جنگ کا اعلان
- 20, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: یورپی یونین نے پیر کے روز باضابطہ طور پر بحیرہ احمر میں موجود بحری جہازوں کو یمن کے حوثی باغیوں سے بچانے کے لیے ایک بحری مشن کا آغاز کیا ۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی، جو جنگ زدہ یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہیں، نومبر سے امریکہ اور بھارت کے بحری جہاز کو ہراساں کر رہے ہیں ، ان کا مقصد اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ یورپی یونین کے اس مشن کا نام ، Aspides ہے، جس کا مطلب تحفظ ہے۔ "یورپ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بحیرہ احمر میں نیویگیشن کی آزادی کو یقینی بنائے گا،" یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے X پر لکھا۔
" امریکہ پہلے ہی اس علاقے میں اپنے بحری اتحاد کی سربراہی کر رہا ہے اور اس نے یمن میں حوثی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں، جیسا کہ برطانیہ بھی کرتا ہے" حوثیوں کے درجنوں حملوں نے بحیرہ احمر میں جہازوں کو روک دیا ہے، جس سے کچھ کمپنیوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جس میں سامان لے کر جانے کے لیے ، جنوبی افریقہ کا ایک طویل رستہ بھی شامل ہیں۔
تبصرے