یمن نے امریکہ اور برطانیہ سے علی الاعلان دشمنی کا اعلان کر دیا
- 21, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : اب تک 'امریکہ اور برطانیہ' مل کر 500 سے زائد حملے یمن پر کر چکے ہیں ـ ان حملوں کا نشانہ حوثی لڑاکے اور ایران کی حمایت یافتہ جماعتیں ہی تھیں ـ لیکن ان حملوں پر حوثی کمانڈوز نے ہمت نہیں ہاری بلکہ حوثیوں نے لگاتار بحیرہ احمر میں امریکہ اور برطانیہ کے جہازوں پر حملے کر کے بھر پور جواب دیا ہے ـ اور اب یمنی حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے خلاف ایسا قدم اٹھایا ہے جس سے امریکہ تلملا اٹھا ہے ۔ یمن نے امریکہ اور برطانیہ کو علی الاعلان دشمن قرار دے دیا ہے-
اور دوسرا یمنی حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے طاقتور اور جدید ریپر ڈرون ( ایم کیو نائن) کو مار گرانے کا دعوٰی کیا ہے ۔ حوثی لڑاکوں نے امریکہ اور برطانیہ سے دبنے کی بجاۓ ان کے متعلق بیان دیا ہے ـ 'کہ وہ اپنے ان دشمنوں سے قیامت تک لڑتے رہیں گے اور ان سے مقابلہ کریں گے'-
وسیم حسن
تبصرے