افغانستان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 25 آدمی ہلاک

پہاڑی تودہ

نیوز ٹوڈے :  افغانستان میں جاری شدید بارشیں 25 افراد کی جان لے گئیں ـ تفصیلات کے مطابق ایک 'انٹرنیشنل نیوز ایجنسی' نے خبر شائع کی ہے ـ کہ افغانستان کے مشرقی صوبہ (نورستان) شدید بارشوں اور برفباری کی زد میں رہا ـ شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے نورستان کے علاقے میں ایک پہاڑی تودہ گر گیا ، جس سے کئی افراد مٹی تلے دب گۓ -

اس حادثے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 10 زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا - جبکہ ابھی تک کئی افراد مٹی کے نیچے دبے ہوۓ ہیں ـ یہ حادثہ رات کے وقت پیش آیا جس سے 15 سے 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ہیں ـ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+