چین نے کیے بھوٹان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 نۓ گاؤں تعمیر

بھوٹان کے سرحدی علاقے

نیوز ٹوڈے :  ایشیا میں سپر پاور کہلاۓ جانے والے ملک "چین" نے اپنی طاقت دکھانا شروع کر دی ہے ـ چین اب 500 ایٹم بم اور 30 لاکھ فوج جمع کرکے پوری دنیا میں سپر پاور بننا چاہتا ہے ـ چین کے اپنے پڑوسی ملکوں بھارت ، تبت اور بھوٹان کے ساتھ تعلقات کبھی زیادہ خوشگوارا ور دوستانہ نہیں رہے - اور اب 'بھوٹان اور چین' کے درمیان سرحدی علاقے کو لے کر تنازعات کافی بڑھ چکے ہیں ـ چین اور بھوٹان کے سرحدی متنازع علاقے میں چین نے تین گاؤں تعمیر کیے ہیں ـ یہ گاؤں سرحدی علاقے میں واقع ہمالیہ سے کافی فاصلے پر تعمیر کیے گۓ ہیں -

ان تعمیرات سے متعلق چین کی(کمیونسٹ پارٹی) کے عہدیداروں نے بیان دیا ہے ـ کہ یہ تعمرات غربت کے خاتمے کے منصوبے کے طور پر شروع کی گئی ہیں ـ اور چین کے لوگ 18 نۓ مکانات میں منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ـ نۓ تعمیر شدہ ہر گھر میں چینی صدر ( شی جنپنگ ) کی تصویریں لگی ہوئی ہیں - اور چینی اور تبتی زبان میں خوش آمدید لکھا ہوا ہے ـ بھارتی اور بھوٹانی میڈیا کے مطابق چین کی یہ تیزی سے توسیع غربت کے خاتمے کیلیے نہیں بلکہ چین بھارت اور بھوٹان کی سرحدوں پر گاؤں گاؤں تعمیر کرکے ان علاقوں میں اپنا اثرو رسوخ بڑھا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+