کینیڈا نے کس ملک کو 800 ڈرون عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا؟
- 21, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: کینیڈا نے جنگ میں ملوث یوکرین کی مدد کے لیے 800 ڈرون عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، کینیڈا کے وزیر سفاع نے کچھ روز پہلے اعلان کیا کہ کینیڈا یوکرین کو 800 سے زیادہ اسکائی رینجرز آر 70 ملٹی مشن ڈرون سسٹم عطیہ کرے گا۔ انہوں نے ڈرون عطیہ کرنے کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرایا کہ یوکرین کو عطیہ کرنے والے ڈرون، کینیڈا کی جامع فوجی امداد کا حصہ ہے۔ کینیڈا نے 2022 میں یوکرین کو 2.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کا وعدہ کیا تھا۔
تبصرے