پاکستان کونسی دو عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے: پاکستانی سفیر کا بیان

امریکہ اور چین

نیوزٹوڈے:  امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان جنگ کا میدان نہیں بلکہ دو عالمی طاقتوں کے لیے میٹنگ پوائنٹ ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں خطاب کے دوران مسعود خان نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکہ کے تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، دونوں ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اور استحکام کے لیے پاکستان کو فوجی سازوسامان اور فنانسنگ کی بحالی کے لیے امریکی فیصلوں کے منتظر ہیں۔ طالبان، القاعده جیسی تنطیموں کو ختم کرنے کے لیے مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+