رمضان میں مساجد پر بڑی پابندی عائد، ہدایات جاری

رمضان مبارک

نیوزٹوڈے: سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جس کے تحت مسجد کے اندر افطاری پر پابندی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان مبارک کے دوران مساجد میں کیمروں کے ذریعے امام کی تصویر اور نمازوں کی ریکاڈنگ بھی میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 

موذنوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ رمضان کے دوران عشاء کی ازان ام القری کیلنڈر کے اوقات کے مطابق ہو گی اور فجر اور عشاء میں اذان اور اقامت کے درمیان دس منٹ کا وقفہ دیا جائے تاکہ نمازیوں کو سہولت ہوں۔  وزرات نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ، رمضان کے دوران مساجد میں چندہ اکٹھا کرنا بھی منع کیا گیا ہے اور افطار کے لیے دسترخوان مساجد سے ملحقہ مخصوں جگہوں پر لگائیں جائیں تاکہ مساجد کی صفائی متاثر نہ ہو۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+