مختلف اشیاء پر پابندی لگادی گئی
- 21, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: کویت کی قومی تعطیلات کے موقع پر وزارت تجارت و صنعت کے انڈر سیکرٹری زیاد النجم نے ایک انتظامی فیصلہ جاری کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت و صنعت کے انڈر سیکرٹری زیاد النجم نے آج 20 فروری سے 31 مارچ 2024 تک ’’چھوٹے پانی کے غباروں‘‘ اور ہر قسم کے واٹر پستول کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔
مندرجہ ذیل اشیاء پر پابندی لگائی:
-
ہوا کے غبارے جس میں گیس ہو یا آگ گیر شعلہ ہو
-
لیزر کے آلات
-
دھار والے ہتھیار ، رائفل ، پستول وغیرہ
-
صابن کا جھاگ یا سپرے
-
پٹاخے
-
آتشباز
-
خطرناک ہتھیاڑ
ان چیزوں کا اطلاق 20 فروری سے کر دیا گیا ہے۔
تبصرے