کس جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان؟
- 22, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے: قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 20، پیپلز پارٹی کو 13 اور ایم کیو ایم پاکستان کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 13 سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔ مسترد ہونے والی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ایف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستیں تاحال الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہیں۔ دوسری بڑی جماعتوں کی طرح مسلم لیگ (ن) کو 16 خواتین، 4 اقلیتی نشستیں اور پی پی پی کو 11 خواتین، قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے دو مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
تبصرے