آخر ہر 4 سال بعد فروری کا مہینہ 29 دن کا کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے

لیپ ائیر

نیوزٹوڈے:  رواں سال کوئی عام سال نہیں بلکہ یہ لیپ ائیر ہے۔  مگر لیپ ائیر کیا ہوتا ہے؟ اس کی ضرورت کیوں ہوتی ہے اور یہ کس طرح زندگی کا حصہ بنا؟  لیپ ائیر اس کو کہا جاتا ہے ،جوسال  365 دن کی بجائے 366 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔  بظاہر تو یہ صرف ایک دن کا اضافہ ہوتا ہے لیکن یہ اہم ہوتے ہیں۔ ایک شمسی سال 365 دن، پانچ گھنٹے، 48 منٹ اور 56 سیکنڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔  اگر اس فرق کا خیال نہ رکھا جائے تو ہر گزرت برس کے ساتھ یہ وقفہ بڑھا جائے گا اور موسموں کا وقت بدل جائے گا۔  اگر لیپ ائیر کا دن روک دیا جائے تو ساتسوں برس بعد شمالی نصف کرے یا پاکستان میں موسم گرما کا آغاز جون کی بجائے دسمبر میں ہو گا۔  لیپ ائیر کو اس مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے اور ہر سال میں ایک اضافہ دن سے چار برسوں میں آنے والے فرق کو دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+