لال روشنی صحت کے لیے کس طرح مفید؛ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
- 26, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: لال روشنی خون میں شوگر کی مقدار کو کم کر سکتی ہے، ایک نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، لال روشنی خون میں شوگر کی مقدار کو کم کر سکتی ہے۔ اس منفرد تحقیق میں روشنی کی مخصوص فریکوئنسی 15 منٹ تک رکھائے جانے سے گلوکوز کی کھیت کے بعد خون میں شوگر کی سطح 27.7 فیصد کم دیکھی گئی۔ ساتھ ہی ایسا کرنے سے گلوکوز کی مقدارفوری بڑھنے میں 7.5 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ ماہرین نے بتایا کہ ان کی تحقیق انسان کی صحت کے متعلق طویل مدتی اہم نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہیں جس میں نیلی روشنی کے دیر پا انکشاف کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے منفی اثرات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید زندگی میں ایل ای ڈی روشنی کی ایک نمایاں حیثیت ہے اور یہ اسپیکٹرم میں نیلی روشنی زیادہ اور لال روشنی کم خارج کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہونا ممکنہ طور پر صحت کے لیے ’ٹائم بم‘ ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیلی روشنی کے منکشف ہونے سے خون میں شوگر کی سطح متاثر ہوتی ہے جو طویل مدت میں ذیا بیطس اور دیگر صحت کے مسائل کا سبب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے سے سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزار کر نمٹا جا سکتا ہے۔
خاص خبریں
-
پی ٹی آئی نے مطالبہ ماننے کے بعد آج کے احتجاج کی کال واپس لے لی
-
اسلام آباد: ایس سی او اجلاس کے دوران 15 اور 16 اکتوبر کا ٹریفک پلان
-
تحریک انصاف کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، جے یو آئی
-
چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
تازہ ترین

تبصرے