پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے متعلق اہم خبر

پیٹرول اور ڈیزل

نیوزٹوڈے:  حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق، رواں سال یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل دو روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے ، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔ مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 مارچ تک ہو گا۔ 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+