پی ایس ایل9 سے متعلق بڑا فیصلہ
- 28, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان سپر لیگ کراچی میں شیڈول میچز کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے شہر قائد کی کوئی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ ہیوی ٹریفک کے لۓ میچ کے روٹس والے راستوں سے گزرنے پر پابندی عائد ہو گی۔
پی ایس ایل ۹ کے ۱۱ میچز کی میزبانی کراچی اسٹیڈیم کو دی گئی، 28 فروری سے 18 مارچ تک میچز کراچی میں شیڈول ہیں۔ کراچی ٹریفک پولیس نے تماشائیوں کو دقت سے بچانے کے لۓ خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔
تبصرے