مریم نواز کا کرکٹر محمد عامر کو فون، اندرونی کہانی کا انکشاف
- 28, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرکٹر محمد عامر کو فون کرکے ملتان اسٹیڈیم واقعے پر تفصیلات طلب کیں۔ یاد رہے کہ محمد عامر نےڈپٹی کمشنر ملتان پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا اور تکبرانہ انداز میں میچ کے دوران انھیں باہر نکالنے کا دعوی کیا تھا۔
کرکٹر نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے معاملے کا نوٹس لینے کی استدعا کی تھی۔ اسی تناصر میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے معاملے کا فوری نوٹس لیا۔ محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے مثبت رویے کو بھی سراہا۔
تبصرے