پی ایس ایل9، لاہور قلندرز کے شائقین کے لۓ بری خبر
- 28, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن مکمل عروج پر ہے اور شائقین اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو لے کر پر جوش دکھائ دیتے ہیں۔ وہیں لاہور قلندرز کے شائقین خاصے غمزدہ دکھائ دیتے ہیں۔ سپر لیگ سیزن نائن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے تھا۔ ملتان سلطانز نے یہ میچ 60 رنز سے جیت لیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منگل کے روز کھیلے گۓ میچ میں ملتان سلطانز نے ٹوٹل 214 رنز بناۓ اور ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر پویلین لوٹ گئ۔
رواں ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31 رنز کے ساتھ اول نمبر پر رہے، رسی وینڈیر ڈوسن نے 30سکندر رضا نے 17 اور کامران غلام نے 12 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تبصرے