سیب کا رس نکالنے کا نیا طریقہ کار دریافت

سیب کا رس

نیوز ٹوڈے :  سائنس دانوں کا دریافت کردہ  سیب کا رس نکالنے کا نیا طریقہ افادیت سے بھرپور قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح  افادیت کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ فوڈ ریسرچ انٹرنیشنل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس جدید طریقے سے  رس میں پولی فینولز کے تناسب کو سیب کے عام رس کے مقابلے میں تقریباً چار گُنا تک بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پولی فینولز ایسے اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جوکہ قدرتی طور پرپھلوں اور کوکوا میں موجود ہوتے ہیں۔

دل و دماغ کی صحت کے لیےیہ مرکبات بہت ہی مفید  اور بیماریوں کے خلاف ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔ محققین کا دعوٰی ہے کہ 'اسپائرل فلٹر پریس‘  طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے رس میں ان مرکبات کی مقدار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔  آکسیجن کو نکال دیا جاتا ہے جس سے رس کے اجزاء کے خراب ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ماضی کی تحقیق اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ پولی فینولز کولیسٹرول کی مقدار اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔  شریک مطالعہ محقق اسٹیفن ڈسلنگ کا کہناتھا کہ عموماً آکسیجن کی موجودگی اجزاء کے ضائع ہونے کا سبب بنتی ہے۔ ایسا ہونے کے امکانات زیادہ تب ہوتے ہیں جب ہم سیب کا رس دکان سے خریدتے ہیں یا  گھر پر نکالتے ہیں۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+