ٹیکنو کا بہترین کیمرا کا حامل پووا 6 متعارف

چینی کمپنی ٹیکنو

نیوز ٹوڈے :   ٹیکنالوجی کے میدان میں چین سب سے آگے ہے۔ چین کی مشہور کمپنی نے ٹیکنو پووا 6 کو 78-6 انچ اسکرین جب کہ طاقتور ترین بیٹری اور فاسٹ ترین چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔اس فون کو 6 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 70 واٹ کے فاسٹ چارجر کے علاوہ فنگر پرنٹ سینسر اور دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اس فون کی  بیک پر دو اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے،کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کردیا گیاہے- فون میں  8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ماڈیولز ییں-جس فون میں 8 جی بی ریم ہے اسکی قیمت 63 ہزار روپے جبکہ 256 جی بی ریم کی قیمت  74 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے-اس فون کو ابھی چین میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+