نامناسب اشارے کرنے پر لیجنڈ کھلاڑی رونالڈو پر پابندی عائد ۔۔
- 29, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: پٌرتگال اور سعودی لیگ النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے فٹ بالر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پر شائقین کو نامناسب اشارے کرنے پر دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی۔ میڈیا کے مطابق، رونالڈو پر سعودی فٹبال لیگ کے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سعودی لیگ میں میچ کے دوران شائقین نے میسی کے نعرے لگائے جس پر رونالڈو غصے میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد سعودی ٹیم نے جانچ پڑتال کی جس کے بعد رونالڈو پر پابندی لگا دی گئی۔ رونالڈو نے الشباب کے خلاف میچ 3-2 پر اپنے نام کیا تھا۔
تبصرے