ن لیگی رہنما مولانا فضل الرحمان کے حق میں بول پڑے

مولانا فضل الرحمان

نیوزٹوڈے: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے بیان جاری کیا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی کچھ باتوں کو  ہم جائز سمجھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ، انہوں نے کہا کہ آج بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہم مثبت بات چیت کرتے ہیں، اور ان آگے بھی ہم ان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔  انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کچھ نشاندہی کی گئی باتوں کو ہم درست کہتے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں وقت پر نہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں، اور ایسی چیزوں پر پارٹی قیادت سے بات کر کر ازالہ کریں گے۔  تاہم اس کے برعکس مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان بھی کیا ہے اور بیان جاری کیا ہے کہ  ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ مولانا نے صدر کی نشستوں پر حصہ لینے سے بھی انکار کردیا  ہے 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+