’آج سمجھ آگئی، لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے‘، وسیم اکرم نے وجہ بتا دی
- 01, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، اظہر علی، مصباح الحق کراچی ٹریفک میں پھنس جانے کے باعث اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یو ٹرن لینے میں مزید ایک گھنٹہ لگا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ آج سمجھ میں آیا کہ لوگ میچ دیکھنے کیوں نہیں آرہے، لوگ کیسے آئیں گے جب ہم اسٹیڈیم کے قریب نہیں جاسکتے، کنٹینرز ہر چیز کا حل نہیں، ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔
تبصرے