بیوہ خاتون کا میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالرز کا عطیہ، طالبعلموں کی فیس ہمیشہ کیلئے معاف
- 01, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: امریکہ کی 96 سالہ روتھ خاتون کے شوہر کا 2022 میں جب انتقال ہوا تو وہ اپنے ورثے میں کچھ ایسا چھوڑ گئے جس سے ان کی اہلیہ بھی حیران رہ گئی۔ ان کے شوہر ایک امریکی کمپنی کے ایک ارب ڈالر جو پاکستانی 2 کھرب 79 ارب پاکستانی روپے بنتے ہے، ان کے مالک تھے۔ ان کی اہلیہ نے ایک انٹریو میں بتایا کہ میں اپنے شوہر کا رقم دیکھ کر خود بہت حیران ہوئی تھی، انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر نے جانے سے پہلے بتایا کہ میں اس رقم کے ساتھ کچھ بھی کرنے کے لیے آزاد ہوں۔
آغاز میں انہیں فیصلہ کرنے میں مشکل ہوئی ، لیکن بعد ازاں انہوں نے یہ رقم نیویارک کے غریب ترین علاقے برونکس میں موجود ایک کالچ البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن کو عطیہ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں طلبہ کو سرمایہ فراہم کرنا چاہتی تھی، تاکہ ان کو تعلیم میں کوئی دشواری نہ آئے۔ ان کا تحفہ اتنا بڑا تھا کہ کالج میں بچوں کو کبھی بھی آئندہ سالوں میں ٹیوشن فیس دینے کی ضرورت نہیں پڑیں گی۔
تبصرے