بڑا ریلیف، عمران خان کی ضمانت منظور
- 01, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ظل شاہ کیس، زمان پارک جلاؤ گھیراوٗ سمیت چار مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق، انسدادہشتگردی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔ پانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات تھانہ ریس کورس، ایک نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاوٗن پولیس اسٹیشن میں درج پے۔
تبصرے