سونا 2700 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 23 ہزار 900 ہو گئی
- 05, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا تولہ اضافے کے بعد تیزی برقرار رہی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ قیمت 223,900 روپے پر بند ہوئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے سے 191985 روپے تک جا پہنچی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2135 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تولہ قیمت 2600 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2229.08 روپے پر بند ہوئی۔
تبصرے