غزہ میں جاری جنگ میں سب سے زیادہ نقصان بچے اٹھا رہے ہیں
- 06, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں جاری جنگ میں سب سے زیادہ نقصان بچے اٹھا رہے ہیں ـ اقوام متحدہ کے ادارہ براۓ اطفال (یونیسیف) نے بیان دیا ہے ، کہ غزہ میں جاری جنگ سے سب سے زیادہ ننقصان فلسطین کے بچوں کا ہو رہا ہے - اپنے ایک بیان میں یونیسیف نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد کی کمی کی وجہ سے وہاں کے بچوں کی صحتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ـ یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ کے یہ حالات انسانی ضمیر کا امتحان ہیں ـ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی کمی کی وجہ سے 'کمال عدون' ہسپتال میں 15 بچے ہلاک ہو چکے ہیں ـ اور مزید بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے -
غزہ میں خوراک کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے غزہ کی 23 لاکھ آبادی قحط کا شکار ہو چکی ہے ـ اوپر سے خوراک کی شدید کمی کے شکار فلسطینیوں پر اسرائیلیوں نے ایک ہفتے کے دوران تیسرا حملہ کر دیا ہے - اقوم متحدہ کے فلسطین کی امداد کیلیے قائم کردہ ادارے کے سربراہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا ہے کہ غزہ میں صرف 5 ماہ کے دوران 30 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ غزہ انسانوں کے لگاۓ گۓ قحط کا شکار ہے ـ ہر طرف بھوک کا راج ہے ـ معصوم بچے پانی اور خوراک کی کمی سے مرتے جا رہے ہیں -
تبصرے