چین کی تین دہائیوں سے جاری روایت ختم
- 06, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی۔ انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق، چین میں 1993 سے سالانہ قانون سازی اجلاس ہو رہا ہے، اور اجلاس کے بعد چینی وزیر اعظم کی پریس کانفرنس کرنے کی روایت ہے، تاہم اب اس روایت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، چین کے وزیر اعظم اب سالانہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔ چین میں کچھ سالوں تک پریس کانفرنس نہیں ہو گی، جبکہ سوال جواب کے سیشن نچلے درجے کے اہلکار کریں گے۔
تبصرے