کینیڈا کی بین الاقومی انسانی حقوق کے وکلاء نے کینیڈین وزیر خارجہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
- 07, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : کینیڈا کے انسانی حقوق کے وکیلوں نے کینیڈین وزیر خارجہ ( میلانیا جولی ) کے خلاف اسرائیل کو جنگی آلات فراہم کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا ـ ان وکلاء کے مطابق اسرائیل کو غزہ میں بربریت ڈھانے کیلیے اسلحہ کی فراہمی کینڈین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے - 'دی نیوز' کے مطابق یہ مقدمہ کینیڈا کی ایک وفاقی عدالت میں درج کرایا گیا ہے ـ اس مقدمے میں عدالت سے التجا کی گئی ہے ـ کہ وہ کینیڈین حکومت کو حکم دے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ اور دوسرے جنگی ساز وسامان بر آمد کرنے کی اجازت نہ دے -
عدالت سے التجا کی گئی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کو غیر قانونی قرار دے ۔ کینیڈا کے بین الاقوامی انسانی حقوق کے وکلاء کے گروہ کے سربراہ ( ہینزی) کا کہنا ہے ـ کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ غزہ میں ہونے والے معصوم لوگوں کے قتل اور غزہ میں پڑنے والے مصنوعی قحط کا کینیڈا بھی حصہ بنے - کینیڈین وکلاء کے اس گروہ نے عدالت پر زور دیا ہے کہ وہ کینیڈین حکومت کو فوری طور پر روکے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرے ـ کیونکہ یہ اسلحہ ساحلی علاقوں میں فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال ہورہا ہے -
تبصرے