اسپین نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائ کا اعلان کر دیا
- 07, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج نے غزہ میں ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوۓ غزہ کے قبرستانوں کو بھی نہیں بخشا ـ اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک قبرستان پر بمباری کی جس کی وجہ سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں کفن سمیت قبروں کے باہر آ گئیں ـ اور ان لاشوں کو دوبارہ دفنایا گیا - اسرائیل کی اس حیوانیت اور وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیل کے دوست ملک بھی اس کا ساتھ چھوڑنے لگے ـ اور امریکہ ، کینیڈا ور فرانس کے بعد اب اسپین نے بھی اب اسرائیل کے آبادکاروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے -
اسپین بھی اس سے پہلے اسرائیل کے ساتھ کھڑا تھا - لیکن اسرائیلی آبادکار ( ویسٹ بینک اور غزہ ) میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر انہیں قتل کر رہے ہیں ـ لوٹ مار کر رہے ہیں ـ اس لیے اب اسپین نے بھی اعلان کیا ہے- کہ وہ انتہا پسند اور دہشتگرد اسرائیلیوں کے پہلے جتھے کو اسپین میں داخل نہیں ہونے دیں گے - اس گروہ میں 12 اسرائیلی شامل ہیں جنہیں اسپین داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی -
تبصرے