غزہ میں جنگ کے نام پر جاری اسرائیلی بربریت تہزیب کی زلت ہے (چینی وزیر خارجہ)

چینی وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے:   چین نے غزہ میں جاری جنگ کے نام پراسرائیلی بربریت کو تہزیب کی توہین قرار دے دیا اور اس جنگ کو فوی طور پر بند کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے- چین کے وزیر خارجہ ( وانگ یی ) نے چین کے شہر بیجنگ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ آج کے اس جدید دور اور 21 صدی میں غزہ میں جاری جنگ کے نام پر اسرائیلی فوج کی سرکشی پورے دنیا کیلیے باعث ندامت اور ہتک آمیزی کا باعث ہے -

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو چاہیے کہ وہ غزہ میں جاری ان اسرائیلی مظالم کو بند کراے کیلیے اقدامات کرے - اورفلسطین ، اسرائیل کے اس مسئلے کے حل کو سب سے پہلے حل کرانے کا سوچنا چاہیے ـ اور دنیا کے تمم ممالک کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کو اپنا اخلاقی فرض سمجھ کر نبھانا چاہیے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+