ترکیہ نے دی اسرائیل کو دھمکی رمضان میں مسلمانوں کے مقدس مقامات بند کرنے پر شدید نتائج کی

ترکیہ کے صدر

نیوز ٹوڈے :    ترکیہ نے رمضان کے با برکت مہینے فلسطین میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو بند کرنے پر اسرائیل کو اس کے سخت نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دے دی ـ ترکیہ کے صدر (رجب طیب اردوان) نے فلسطینی  صدر (محمود عباس) کے ساتھ مل کر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا - 'فلسطین میں رمضان کے مہینے میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کیلیے اسرائیلی حکام کو خبردار کر دیا گیا ہے' ـ ترک صدر کا کہنا تھا کہ 'فلسطین میں آباد اسرائیلی ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری اس بڑے مسئلے کے حل میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں' -

ترک صدر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ انتہا پسند اسرائیلی رہنماؤں نے مسلمانوں کو حرم شریف میں جانے سے روکنے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست نہیں ۔ ہم اس کو نہیں مانتے ـ ترک صدر کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کو ان مقدس مقامات سے کوئی بھی دور نہیں رکھ سکتا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+