پیرو کے وزیر اعظم ( البرتا اوتارولا) آڈیو لیک ہونے پر مستعفی ہو گۓ

وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفٰی

نیوز ٹوڈے :  جنوبی امریکہ کے ایک ملک کے وزیر اعظم نے ایک عورت کے ساتھ بات چیت کے دوران بنائی گئی آڈیو لیک ہونے پر وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑ دیا - غیر ،ملکی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک "پیرو" کے وزیر اعظم ( البرتو اوتارولا) جن کی عمر57 سال ہے ـ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی وزیر اعظم کی پوسٹ کا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوۓ ایک عورت کو سرکاری ٹھیکے دلواۓ ہیں ـ پچھلے ہفتے پیرو کے وزیر اعظم پر لگے ان الزامات کے ثبوت کے طور پر ایک آڈیو سامنے آئی جس میں ( البرتو اوتار ولا ) اس عورت سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں -

ا ور اسے اپنی سی وی بھیجنے کا کہہ رہے ہیں تو یہ سکینڈل اورشدت اختیار کر گیا - جس پر پیرو کے وزیر اعظم نے اپنے اوپر لگاۓ گۓ الزامات کی تردید کرتے ہوۓ اپنے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفٰی دے دیا ـ پیرو کے حکام نے وزیر اعظم کے عدہدہ سے استعفٰی دینے والے ( البرتو اوتارولا ) پر لگاۓ گۓ الزامات کی جانچ شروع کرا دی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+