کینیڈا ( اوٹاوا) میں ایک ہی خاندان کے6 افراد قتل

فائرنگ کے واقعہ

نیوز ٹوڈے :   کینیڈا کے دارالحکومت ( اوٹاوا) میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گۓ ـ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوٹاوا میں فائرنگ کا یہ واقعہ ایک گھر میں پیش آیا ـ جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک 19 سالہ جوان نے گھر کے تمام افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا - مرنے والوں میں ایک سری لنکن خاندان کے 4 بچے اور ماں باپ شامل ہیں ـ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ـ جس کو مقامی پولیس نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے -

اوٹاوا کی مقامی پولیس نےملزم کو گرفتار کر لیا ہے ـ قتل کی وجہ معلوم کرنے کیلیے تفتیش جاری ہے ـ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سری لنکن خاندان کچھ عرصہ قبل ہی کینیڈا منتقل ہوا تھا - اور قاتل لڑکا بھی سری لنکن ہی تھا جو کہ طالب علم تھا اور اسی خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+