دنیا کی پہلی تھری ڈی مسجد کی نقاب کشائی
- 08, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: سعودی عرب کے شہر جدہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی مسجد کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ شمالی جدہ میں الجہرہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں واقع یہ مسجد 5600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی مسجد ہے۔ اس کی تعمیر کو مکمل کرنے میں 6 ماہ لگے، اور یہ عبدالعزیز شربتلی کو ان کی اہلیہ وجنت عبدالواحد نے وقف کیا۔ وحدت عبدالواحد نے بتایا کہ مملکت میں تعمیرات کے لیے اس طرح کی ٹیکنالوجی پہلی بار استعمال کی گئی ہے۔
وہ سمجھتی ہیں کہ ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ یہ مسجد ملک میں تعمیراتی صنعت میں ترقی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
تبصرے