غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت میں روزانہ 63 عورتیں شہید ہو رہی ہیں اقوام متحدہ کے ادارہ انروا کے مطابق
- 09, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے: اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے رپورٹ جاری کی ہے کہ فلسطین کے مقبوضۃ علاقہ غزہ مں روزانہ کی بنیاد پر 63 عورتیں اسرائیلی بربیت کا نشانہ بن رہی ہیں اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہر آۓ دن شہید ہونے والی غزہ کی عورتوں میں سے 37 عورتیں اپنے پیچھے معصوم بچے اور اپنا خاندان چھوڑ کر شہید ہو رہی ہیں - انروا کی تحقیقی رپورٹ کے تحت اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت سے شہید ہونے والی عورتوں کی تعداد 9 ہزار تک پہنچ چکی ہے ـ اسرائیل کی اس جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں اور عورتوں کی ہے ـ جن کے پاس اس سخت سرد ترین موسم میں نہ تو رہنے کیلیے ٹھکانہ ہے اور اوپر سے خوارک کی کمی بھی ہے -
اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے تحت غزہ میں مائیں اپنے بچوں کو خوراک مہیا کرنے کیلیے خود بھوکی رہنے پر مجبور ہو چکی ہیں - غزہ میں 5 میں سے 4 عورتوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے سات دنوں میں انکے گھر میں سے کسی ایک شخص کو بھوکا رہنا پڑتا ہے ـ اور ان میں سے زیادہ تعداد عورتوں کی ہی ہے انروا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 10 میں سے 9 عورتوں کو خوراک حاصل کرنے کیلیے مردوں سے زیادہ مشکل پیش آ رہی ہے -
تبصرے