نیتن یاہو غزہ جنگ میں اسرائیل کو فائدہ کی بجاۓ الٹا نقصان پہنچا رہے ہیں ( جوبائیڈن)
- 11, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (جوبائیڈن) نے امریکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوۓ نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے ( نیتن یاہو ) اسرائیل کو فائدے کی بجاۓ الٹا نقصان پہنچا رہے ہیں - کیونکہ غزہ میں بے گناہ لوگوں کو نظر انداز کرنا اسرائیل کیلیے فائدہ مند نہیں ہے ـ بلکہ نقصان دہ ثابت ہو گا ـ بائیڈن نے کہا کہ ' غزہ کے علاقے رفع میں جاری اسرائیلی فوج کا زمینی آپریشن اب اسرائیل کیلیے ریڈ لائن ثابت ہوگا' -
بائیڈن نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں ، اور ہماری کوشش ہے کہ رمضان میں غزہ میں جنگ بند ہو جاۓ ـ لیکن ہم اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے - اسرائیل کا دفاع ہمارے لیے اب بھی بہت اہم ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم ( نیتن یاہو ) نے بائیڈن کی تنقید کو غلط قرار دیتے ہوۓ کہا کہ اگر غزہ میں یہ کارروائی نہ کی جاتی تو 17 اکتوبر کی طرح اسرائیل پر بار بار حملے ہوتے رہتے ـ اور اسرائیل کے حملے غلط نہیں اسرائیل کو پالیسیوں کی حمایت حاصل ہے -
تبصرے