انڈونیشین جزیرہ سماٹرا پر مچائی طوفانی بارشوں نے تباہی
- 11, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا پر آنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ـ سماٹرا کے حکام کے مطابق طافانی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 19لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں اور 7 ابھی تک لاپتہ ہیں ـ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 70 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے - سیلاب زدہ علاقوں سے نکالے گۓ لوگوں کو مساجد میں پناہ دی گئی ان کیلیے باقائدہ طور پر کوئی عارضی پناہ گاہیں نہیں بنائی گئیں ـ البتہ انہیں خوراک پانی اور اور ضروریات زندگی کی اشیا پہنچا دی گئیں -
سمارٹرا حکام کے مطابق بارش کا سلسلہ رکنے سے جن علاقوں میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے ان کے رہائشی اپنے گھروں کو واپس جانے لگے ہیں ـ جمعرات سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلہ میں 700 گھر تباہ ہوۓ ـ 280ایکڑ زرعی رقبہ تباہ ہوگیا اور کئی پل اور اسکول کی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں - مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں اور زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے سیلاب آںے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اور زیادہ نقصنات ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے -
تبصرے