فلسطینی سڑک کانام امریکی فوجی کے نام سے منسوب کر دیا گیا
- 12, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطین کے شہر (اریحا) میں ایک سڑک کوفلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والے امریکی فوجی کے نام سے منسوب کر دیا گیا ـ تفصیلات کے مطابق 25 فروری کو 'واشنگٹن' میں موجود اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ایک 25 سالہ امریکی فضائیہ کے ملازم "آرون باشنیل" نام کے نوجوان نے فلسطین میں جاری اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ اور بیان دیتے ہوۓ کہ 'اب میں فلسطین میں نسل کشی کا حصہ نہیں بنوں گا خود کو آگ لگا دی تھی'-
فلسطین کے شہر اریحا کے مئیر عبدالکریم صدر نے اس امریکی فوجی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ اس نوجوان نے فلسطین کیلیے اپنی جان تک کی پروا نہیں کی ـ ہم لوگ اس سے ناواقف تھے اور وہ بھی ہمیں نہیں جانتا تھا لیکن پھر بھی اس نے فلسطین کی آزادی کیلیے اپنی جان کی پروا نہیں کی ـ ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہ تھا اور نہ ہی کوئی رابطہ تھا ـ ہمارے بیچ جو چیز مشترک ہے وہ ہے آزادی کی محبت اور غزہ پر ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاج -
تبصرے