روزے دار رمضان میں کن غذاؤں سے پرہیز کریں؟ ماہرین نے بتادیا

رمضان

نیوزٹوڈے:  طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے دار رمضان مبارک کے مہینے تلی ہوئی غذا سے اجتناب کریں ، سحر و افطار میں ایسے پھلوں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے مریض رنگ برنگے اور میٹھے مشروبات  کا استعمال کریں اور بلند فشار خون کے مریض کو نمکین اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جو ٹھوس ہوں، لیکن آٹے سے بنی نہ ہوں، کیونکہ روزے سے ہائپوگلیسیمیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ لوگ سحری میں روٹی کھائیں اور پاپی، ڈبل روٹی سے پرہیز کریں۔ سحری اور افطار میں ایسی غذا کھائیں جن میں مرچیں، تیل اور گوشت کم اور پھل اور سبزیاں زیادہ ہوں۔ ایک عام آدمی ہفتے میں ایک یا دو بار سموسے کھا سکتا ہے۔ عام طور پر لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ روزے کے بعد بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+