اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں رمضان المبارک کے احترام میں اہم اپیل
- 12, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماہ رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مسلمانوں میں امن و سلامتی پھیلانے والے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے، غزہ میں بمباری اور قتل و غارت گری کا سلسلہ اب بھی مقدس مہینے میں جاری ہے۔ سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان کے احترام میں غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
تبصرے