غزہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 افراد شہید
- 13, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کے حملے رمضان کے مقدس مہینے میں بھی کم نہیں ہو رہے ـ اسرائیلی فوج معصوم فلسطینیوں کے قتل عام سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ـ غزہ شہر کے جنوب میں امدادی سامان لے کر آنے والے ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے معصوم لوگوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا - اس حملے میں 9 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گۓ ـ اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو غزہ کے الشفا ہسپتال میں منقل کر دیا گیا ـ امدادی سامان کی راہ دیکھتے فلسطینیوں پر پچھلے چند دنوں کے دوران اسرائیلی فوج نے پانچواں حملہ کیا ہے -
غزہ شہر کے رہائشیوں تک امدادی سامان کی ترسیل کو صیہونی فوج نے پہلے ہی بہت کم کر رکھا ہے ـ رفع سے بہت کم تعداد میں ٹرک سامان لے کر غزہ پہنچ رہے ہیں ـ جس کی وجہ سے شمالی غزہ میں پہلے ہی خوراک کی کمی سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے - اب تک شمالی غزہ میں کم ازکم 27 بچے بھوک کی وجہ سے شہید ہو چکے ہیں ـ غزہ کے شہر "البلح" کے ایک گھر پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے 8 افراد کو شہید کر دیا ہے -
تبصرے