افطار کیلئے بازار جیسی چکن کچوری بنانا سیکھیے
- 13, مارچ , 2024
یوز ٹوڈے: سب کی پسندیدہ ڈش کچوریاں بنانا اتنا آسان ہے کہ بازار سے لانے کی بجاےَ آپ گھر پر بنا سکتے ہیں-
اشیاء:
میدہ
گھی
چکن
ہلدی
لال مرچ
کالی مرچ
نمک
پگھلی ہوئی مارجرین
ترکیب:
بون لیس چکن لیں اس میں ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پانی بھی شامل کر دیں اور پکائیں جب تک کہ چکن گل نہ جاےَ اور چکن کے ریشے کرلیں۔اس کے بعد میدہ، نمک اور پگھلی ہوئی مارجرین کی مدد سے آٹا گوندھ لیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔
پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر بیل لیں اور اس کے اوپر گھی لگائیں اور چاروں کناروں کو موڑیں تاکہ ایک چوکور سا آٹے کا ٹکڑا بن جائے پھر اس کا دوبارہ پیڑا بنائیں اور ہاتھوں سے پھیلائیں، اس کے بعد ایک روٹی بن جائے گی۔اب پکی ہوئی چکن کو روٹی کے پلین حصے پر رکھ دیں اور وہ حصہ جہاں مڑے ہوئے نشانات ہیں اس کو چکن کے اوپر چپکا دیں جیسے کہ گول پوٹلی بنتی ہے۔بالکل اسی طرح اور انگلیوں کی مدد سے ان کو چپکا دیں۔ اب ان کو تیز گرم آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں، براوَن ہونے پر گھی سے نکال لیں آپ کی کرسپی کچوریاں تیار ہیں
تبصرے