امریکہ کا یوکرین کےحق میں ایک اور بڑا قدم

امدادی پیکج کی تیاری

نیوز ٹوڈے :   امریکہ یوکرین کےلئے ایک نیے فوجی امدادی پیکج کا پلان کر رہا ہے۔ اس کی مالیت ۴۰۰ ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایسا اقدام ایک طویل عرصے بعد ہوا کیونکہ کانگریس میں ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے اضافی فنڈز کیف کے لیے روکے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس پیکج کے لیے رقم پینٹاگون کو واپس کیے گئے کریڈٹس سے ہے۔

امریکی فوج یوکرینی اسٹاک کو بھرنے کے لیے کثیر تعداد میں گولہ باری اور گاڑیاں خرید رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو فوجی امداد کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کے ممکنہ ریپبلکن حریف، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف قدرے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+