سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے:   جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غریب آدمی کےلیے سونا خریدنا ناممکن ہو گیا ہے-سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن آج سونے کی قیمت میں معمولی سی کمی دیکھنے میں آئی ہے-ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1800 روپےکی کمی ہوئی ہے۔ 1800 روپےکمی کے بعد  سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار300روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 1544 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 95  ہزار 730  روپے ہوگئی ہے۔جبکہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 179 ڈالر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+