روسی صدر کا امریکہ کے متعلق بڑا بیان
- 13, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مطابق روس کسی بھی امریکی رہنما کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روسی صدر نے بدھ کو شائع ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ روس نے کبھی امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی اور وہ امریکی عوام کے منتخب کردہ کسی بھی رہنما کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
پیوٹن نے ایک سرکاری انٹرویو میں کہا کہ "ہم کسی بھی طرح سے انتخابات میں مداخلت کا حصہ نہیں بنتے۔" RIA کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پوتن نے مزید کہا کہ اگر روس کی خودمختاری کبھی خطرے میں پڑی تو جوہری ہتھیار کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا۔
تبصرے