بھارتی پولیس نے ڈالا اتر پردیش کے دولہے کی بارات کے رنگ میں بھنگ
- 14, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: آج کل کی نوجوان نسل میں اپنی شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا رواج چل رہا ہے ـ ہر نوجوان چاہتا ہے کہ اس کی شادی کی تقریبات کو دنیا دیکھے اور اسے سراہے ـبھارت میں بھی مختلف انداز میں بارات لے کر جانے کا رواج عروج پر ہے - جس میں کوئی دولہا مہنگی سے مہنگی گاڑی میں بارات لا رہا ہے - تو کوئی بگھی پر بیٹھ کر اور کوئی موٹر سائیکل پر دلہن لینے پہنچ رہا ہے ـ لیکن بھارت کی ریاست اتر پردیش کے انکت نامی دولہے نے اپنی بارات کو یادگار بنانے اور عوام کی توجع حاصل کرنے کیلیے الگ ہی طریقہ اپنایا جو اس کیلیے کافی مہنگا ثابت ہوا -
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کا دولہا انکت اپنی گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر بارات لے کر جا رہا تھا اور بارات ہائی وے سے گزر رہی تھی - اس وقت ڈرون کے زریعے بارات کی وڈیو بھی بنائی جا رہی تھی ـ کہ اچانک پولیس نے دولہے کی ساری خوشیاں ملیا میٹ کر دیں ـ ہائی وے پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر دولہے کی گاڑی کو ضبط کرکے دولہے کے خلاف پرچہ کاٹ دیا -
تبصرے