اسلام آبادمیں آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ

آئی ٹی پارک

نیوزٹوڈے:     نیوزٹوڈے کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کے لیے سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط منصوبے کی منظوری دے دی گیِ ہے، اور پلاٹ بھی فائنل کر دیا گیا ہے- آئی ٹی پارک منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ آئی ٹی پارک کا کل احاطہ شدہ رقبہ 100,000 مربع فٹ ہوگا جس میں 6,000 کے قریب فری لانسرز کام کر سکیں گے-

اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کریں گی جب کہ 15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اسی طرح نجی کمپنیاں اس پارک میں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی کے دفاتر قائم کریں گی۔ تاکہ اسلام آباد آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+